دبئی 26 اکتوبر (یو این آئی) کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے نسل پرستی کے خلاف میدان میں کھلاڑیوں کے گھٹنے ٹیکنے کی ہدایت کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
دراصل اس فیصلے کو ٹیم کے اسٹار اور ان فارم وکٹ کیپر بلے باز
کوئنٹن ڈی کاک کے آج یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ نہ کھیلنے سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔
سمجھا جاتا ہے کہ ڈی کاک نہ تو زخمی ہیں اور نہ ہی آؤٹ آف فارم، اس کے باوجود وہ اپنی مرضی سے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔