سڈنی ، 09 دسمبر (یواین آئی ) آسٹریلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر چوٹ کی وجہ سے ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انہیں پوری فٹنس حاصل کرنے میں ابھی مزید 10 دن لگیں گے اور وہ 26 دسمبر سے
میلبورن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں واپسی کرسکتے ہیں۔
ہندوستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کے دوران وارنر کی عضلات میں کھینچاؤ آگیا تھا اور جس کے بعد وہ محدود اوور کی سیریز سے باہر ہوگئے۔