جوہانسبرگ، 22 دسمبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ڈین ایلگر ٹیم کے کوچ اور انتظامیہ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ انہیں وہ حمایت نہیں ملی جس کے وہ حقدار ہیں۔
ایلگر کا یہ تبصرہ کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جنوبی افریقہ کے کرکٹ
ڈائریکٹر گریم اسمتھ اور ان کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے طرز عمل کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
سوشل جسٹس اینڈ نیشن بلڈنگ (ایس جے این ) کمیشن نے دونوں اور سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز سمیت دیگر پر نسل کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔