لاہور، 23 مارچ (یو این آئی) کپتان اور تیز گیند باز پیٹ کمنز (56 رن پر 5 وکٹ) اور مشل سٹارک (33 رن پر 4 وکٹ) نے جارح گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کو پہلی اننگز میں 268 رن پر ڈھیر کرکے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بدھ کو پہلی اننگز میں 123 رن کی اہم برتری دلا
دی۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 391 رن بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 11 رنزبنائے تھے جس سے اس کی مجموعی برتری 134 رن تک پہنچ گئی۔
پاکستان نے کل اسٹمپ تک ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رن بنائے تھے لیکن آج اس کی اننگز 268 رن پر سمٹ گئی۔