کروشیا/14جولائی(ایجنسی) کرو ایشیا کی صدر کولندا گرابر کتارووک اپنے فٹ بال سے پیار کے چلتے دنیا بھر میں خاصی مشہور ہو چکی ہیں۔ جبکہ وہ کرو ایشیا اور فرانس کے درمیان اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔یہی نہیں ، ملک کے مداحوں کے میچ کا ساکشی بننے کیلئے پاسپورٹ کی بھاری مانگ کے مد نظر مقامی افسر طے وقت سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔
کرو ایشیا نے چہارشنبہ کو ماسکو میں ورلڈ کہ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینص کو 2۔1 سے شکست دیکر پہلی بر فائنل میں جگہ بنا ئی ۔جس سے پورے ملک میںتہوار سا
ماحول بن گیا ہے ۔
صدر میچ دیکھنے کیلئے روس جائیں گی ۔انہوں نے کہا ، 'اتوار کو نتیجہ چاہے جو کچھ بھی ہو ہم ونر ہیں ۔حالانکہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں جیت ملے گی 'َ۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ " میں فائنل دیکھنے لیڈر یا صدر کے طور پر نہیں جاؤں گی بلکہ کرو ایشیا فٹ بال کی اک جنونی مداح کے طور پر جاؤں گی ،ایک ایسے انسان کے طور پر جس نے بچپن میں فٹ بال کھیلا ہے ۔