لندن، 12 جولائی (ایجنسی) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے کو ومبلڈن اور برطانوی گراں پری ایف -1 ریس سے سخت ٹکر مل سکتی ہے۔
ایک طرف جہاں لارڈس میں عالمی کپ کا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا وہیں دوسری طرف سال کے تیسرے
گرینڈ سلیم ومبلڈن میں مرد زمرے کا فائنل اور برطانوی گراں پری بھی اتوار کو ہی کھیلا جائے گا۔
ایک ہی جگہ تین مختلف کھیلوں کے بڑے مقابلوں کی وجہ سےعالمی کپ کے فائنل کے لیے شائقین و ناظرین کے معاملے میں دھچکا لگ سکتا ہے کیونکہ کرکٹ کے علاوہ ٹینس اور ایف -1 میں بھی لوگوں کی خاصی دلچسپی ہے۔