نئی دہلی 9 دسمبر(یواین آئی) سپریم کورٹ نے کرکٹ اصلاحات سے متعلق معاملات کے سلسلے میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کی رٹ پیٹیشن بدھ کو نمٹادیا حالانکہ عدالت عظمیٰ نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) پریسڈنٹ سوروگانگولی، سکریٹری جے شاہ اور کوسکریٹری جئیش جارج کے عہدے
پر بنے رہنے سے متعلق درخواست پر سماعت اگلے سال جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔ ان کی مدت چندماہ قبل ختم ہوچکی ہے۔
بی سی سی آئی نے عدالت میں ایک عرضی داخل کرکے لوڑھا کمیٹی کے تشکیل کردہ آئین میں ترمیم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عدالت اب اس معاملے میں جنوری کے تیسرے ہفتے میں سماعت کرے گی۔