کراچی، 29 جنوری (یو این آئی) لیفٹ آرم اسپینر نعمان علی (35 رن پر 5 وکٹ) اور لیگ اسپنر یاسر شاہ (79 رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن جمعہ کے روز سات وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک
صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
جنوبی افریقہ نے صبح اپنی دوسری اننگزا کو چار وکٹ پر 187 رن سے آگے بڑھایا لیکن اس کی دوسری اننگز 245 رن پر سمت گئی۔
پاکستان کو جیتنے کے لئے 88 رن کا ہدف ملا جو اس نے 22. اوور میں تین وکٹ پر 90 رن بناکر حاصل کرلیا۔