نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) مہندر بھاردواج عرف مہندر امرناتھ ہندستان کے سابق کرکٹر رہے ہیں ان کو’ جمی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے مہندر امرناتھ کو کرکٹ وراثت میں ملی ان کے والد لالہ امرناتھ آزاد ہندستان کے پہلے کرکٹ کپتان رہے مہندر امرناتھ 24 ستمبر 1950 کو پنجاب کے پٹیالہ میں پید ہوئے ان کے بھائی سریندر امرناتھ بھی ٹسٹ کرکٹ
کھلاڑی تھے دوسر ے بھائی راجندر امرناتھ بھی فرسٹ کلاس کھلاڑ ی رہ چکےہیں کرکٹ کا ورثہ میں ملنا ، پھر کرکٹ سے دلچسپی، بعد میں مہندر امرناتھ کا پیشہ بن گیا۔
مہندر امرناتھ نے اپنے کرکٹ کیئریر کی شروعات سال 1969 میں آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کی۔
ابتدا سے ہی انہوں نے گیند بازی اور بلے بازی میں اپنی شاندار کارکردگی پیش کی۔