نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی)دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتےہیں جنہوں نے اپنے حوصلے اور محنت کے دم پر اپنے ملک کا نام تاریخ کے ان صفحات میں درج کرایا جن کو سنہرے حرفوں میں لکھا گیا ہندستان میں ہمیشہ سے ہی کرکٹ کو بہت زیادہ پسند کیا جاتارہا ہے اور عالمی سطح پر جب کھیلوں کے ذریعہ ملک کا نام روشن کرنے والے کپِل دیو جیسے کھلاڑی ہوں، تو بات ہی الگ ہوجاتی ہےجی ہاں، کپِل دیو، جن کی قیادت میں ہندستان نے پہلی مرتبہ
سال 1983 میں کرکٹ کا عالمی خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔
ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر کپِل دیو نے ہندستان کو کرکٹ کی دنیا میں بہت سی کامیابیاں دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہندستان کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا۔
ہندستان میں کرکٹ جیسے کھیل کو لوگوں کی رگوں میں اتارنے والے کپِل دیو نے اپنے کرکٹ کے ابتدائی دور میں سخت محنت کی اور ہر روز اپنے کھیل میں سدھار لانے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے۔