نئی دہلی، 29 جون (یو این آئی) کرکٹ کی دنیا میں ، جب بھی آل راؤنڈر کھلاڑیوں کا ذکر کیا جاتا ہے تو سب سے پہلے ہندستان کے سابق کپتان کپِل دیو، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی جیک کیلس ، پاکستان کے سابق کپتان عمران خان جیسے معروف کھلاڑیوں کے نام اکثر سامنے آجاتے ہیں۔
لیکن اعدادوشمار پر اگر نظر ڈالی جائے تو سری لنکا کے سنت جے سوریہ ان سب کھلاڑیوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے نظر آتے
ہیں۔
اپنے دور کے مایہ ناز اور بڑے بلے بازوں میں سے ایک سمجھے جانے والے سری لنکا کے جے سوریہ جہاں ایک روزہ کرکٹ میں اپنی مضبوط اسٹرائیکنگ اور میچ جیتنے کی حکمت عملی والی آل راؤنڈ پرفارمنس کے لیے جانے جاتے ہیں، وہیں ان کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں انقلاب لانے کا سہرا بھی جاتا ہے جو 1990 کی دہائی کے وسط میں رومیش کالو ویتھرانا کے ساتھ اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے کیا تھا۔