سڈنی ، 13 نومبر (یو این آئی) وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا دو ماہ کے آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچ گئی ہے جہاں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ہندستانی ٹیم کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے سی اے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو
اپنے دو ماہ کے آسٹریلوی دورے کے دوران کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
معاون عملہ سمیت ایک 32 رکنی ٹیم اپنے پہلے دو ہفتے قرنطین میں گزارے گی حالانکہ انہیں وہاں تربیت کی اجازت ہوگی۔
اس 14 دن کی تکمیل کے بعد ہندوستانیوں کو گھومنے پھرنے کے لئے کچھ وقت ملنے کا امکان ہے۔