کلکتہ 19 ستمبر (یو این آئی) تیز گیند باز محمد شامی کو آج عدالت سے راحت مل گئی ہے۔ وہ سابقہ اہلیہ کی طرف سے دائر مقدمات کی وجہ سے تنائو کا شکار تھے۔ محمد شامی عدالت میں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ
پیش ہوئے۔ جہاں عدالت نے دونوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ شامی کے وکیل سلیم رحمان نے کہا کہ ” شامی اور ان کے بھائی ہاشم عدالت میں پیش ہوئے۔
علی پور کی عدالت نے انھیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔