نئی دہلی، 13 اپریل (ایجنسی)ملک کی سرفہرست ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے زور دے کر کہا ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر یکساں انعامی رقم ملنی چاہئے۔ ثانیہ نے ہفتہ کو یہاں FICCI Ladies Organisation (FLO
255, 255);">) فکی خاتون تنظیم (ایف ایل او ) کے 35 ویں سالانہ اجلاس میں مشہور بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ایک مباحثے کے دوران یہ بات کہی۔
ثانیہ نے کہاکہ ہندستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ہم نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے لیکن اب بھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے خاص طور پر کھیل کے میدان میں۔