the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/18فروری(ایجنسی) کرکٹ ورلڈ کپ کا انتظار اب آخری لمحے میں پر ہے، اب صرف 100 دن باقی ہے، ہندوستان سمیت سبھی ٹیمیں اس ورلڈ کپ کے لیے تیار ہوچکی ہے، ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے بعد ہندوستان یہ کپ جیتنے کا دوسرا دعویدار ہے،
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 ، 30 مئی سے انگلینڈ میں ہونا ہے، چونکہ ورلڈ کپ اب صرف 100 دن باقی ہے، اس لیے ہم یہاں آپ کو ورلڈ کپ کے سنچر سے جڑے 10 دلچسپ اعداد وشمار بتارہے ہیں، ورلڈ کپ میں اب تک 165 سنچری لگا چکے ہیں، سب سے زیادہ 26 سنچری آسٹریلیا کے بلے بازوں نے لگائے ہیں، ہندوستانی ٹیم 25 سنچری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.

1. ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچری سچن ٹنڈولکر نے لگائے ہیں، انکے نام 6 سنچری درج ہیں، کمارا سنگا کارا اور رکی پونٹنگ 5-5 سنچری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے-

2. ورلڈ کپ میں پہلا سنچی انگلینڈ کے بلے باز ڈنس ایمس Dennis Amiss نے لگایا تھا، انہوں نے 7 جون 1975 کو ہندوستانی ٹیم کے خلاف 137 رن کی انگیز کھیلی تھی.

3. ہندوستان کے لیے ورلڈ کپ میں پہلی سنچری لگانے کا کریڈیٹ کپل دیو کے نام ہے، انہوں نے 1983 میں زمبابوے کے خلاف 138 رن کی انگیز کھیلی تھی.

4. سب سے تیز سنچری لگانے کا ریکارڈ



آئرلینڈ کے کیون اوبرین (بمقابلہ انگلینڈ ، 50 گیند) کے نام ہے، سب سے زیادہ دوہری سنچری ویسٹ انڈیز کے کرس گل (بمقابلہ زمبابوے ، 138 گیند) کے نام ہے.

5. دنیا کے 6 بلے باز ورلڈ کپ فائنل میں سنچری بنا چکے ہیں، یہ کرکٹر  کلائیو لائیڈ، ویوین رچرڈز، اروند ڈی سلوا، رکی پونٹنگ، ایڈم گلکرسٹ، مہیلا جے وردھنے ہیں.

6. 1999 ورلڈ کپ میں کل  11 سنچری بنے تھے، ان میں سے پانچ سنچری ہندوستانی بلے بازوں نے بنائے تھے. اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ دو سنچری راہل دراویڈ نے بنائے تھے.

7. ورلڈ کپ کی سب سے بڑی انگیز نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کے نام ہے. انہوں نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 163 گیندوں پر 237 رن کی انگیز کھیلی تھی.

8. ورلڈ کپ کا 100ویں سنچی لگانے کا کریڈیٹ میتھیو ہیڈن Matthew Hayden کے نام ہے، انہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 103 رن بنائے تھے، یہ ورلڈ کپ کا 100ویں سنچری بھی تھی.

9. ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 4 سنچری لگانے کا ریکارڈ کمارا سنگاکارا کے نام ہے، انہوں نے 2015 کے ورلڈ کپ میں 4 سنچری لگائے تھے.

10. ہندوستان کے بلے بازوں نے 11 میں سے 8 ورلڈ کپ میں سنچری لگائے ہیں، لیکن 1975ٹ 1979 اور 1992 میں کوئی بھی ہندوستانی 100 کا عدد نہیں چھو سکا تھا.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.