سڈنی ، 25 فروری (ایجنسی) آسٹریلیا میں اخبارات پر نظر رکھنے والی تنظیم نے سرکردہ خاتون ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کے ایک کارٹون پر لوگوں کی شکایت کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سرینا ولیمز کا کارٹون صحافتی اور اخباری اقدار کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی یہ نسلی تصب پر مبنی ہے ۔
start;">آسٹریلین پریس کونسل نے کہا کہ کارٹون کو خراب، بے ڈھنگ اور ڈراؤنہ تو قرار دیا جاسکتا ہے، تاہم اس پر جنسی تعصب کو ہوا دینے کا الزام نہیں لگایا جا سکتا اور نہ ہی اسے اخباری اور صحافتی اقدار کے خلاف قرار دیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ہونے والے یو ایس اوپن کے فائنل میں 37 سالہ سیرینا ولیمز کو جاپان کی نوجوان ٹینس اسٹار 21 سالہ ناؤمی اوساکا نے شکست دی تھی۔