ممبئی، 15 جون (یو این آئی) ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے بدھ کو کہا کہ "بی سی سی آئی 2023 میں خواتین آئی پی ایل شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم
ہے"۔
شاہ نے آئی پی ایل کے میڈیا حقوق کی کامیاب نیلامی کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آئی پی ایل آج اتنا بڑا ہوگیا ہے۔
آج کی ای نیلامی نے آئی پی ایل کو فی میچ میڈیا رائٹس ویلیو کے معاملے میں بڑی لیگوں میں پہنچا دیا ہے۔