نئی دہلی ، 22 اگست (یو این آئی)ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی نے ریاستی انجمنوں کو لکھا ہے کہ بورڈ مستقبل کے ٹور پروگرام کو مکمل کرنا چاہتا ہے اور اگلے سال فروری میں انگلینڈ کی میزبانی کے لئے پرعزم ہے۔
گنگولی نے کہا کہ بورڈ اس سال کے آخر میں ٹیم انڈیا کے دورہ
آسٹریلیا سمیت سینئر مینز ٹیم کے آئندہ ٹور شیڈول کے لئے پرعزم ہے جبکہ بورڈ خواتین کی ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے غور کر رہا ہے۔
گنگولی نے خط میں کہا کہ سینئر مینز ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے جائے گی اور وہاں سے واپسی پر اگلے سال فروری میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔