ممبئی ، 12 نومبر (یو این آئی) پانچویں بار انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں اعزاز جیتنے والی ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر کرونال پانڈیا کو غیر قانونی طریقے سے سونا لانے کے شبے میں ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر
پوچھ گچھ کے لئے روکا گیا ہے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پانڈیا سے سونے کی ایک مقررہ حد سے زیادہ مقدار برآمد ہوئی ہے۔
افسران ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور زیادہ سونا لانے کے لئے کاغذات طلب کر رہے ہیں۔