نئی دہلی/3اگست(ایجنسی) کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے ، جہاں ہر میچ میں کچھ نہ کچھ ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ۔ مگر کچھ ریکارڈس ایسے بھی ہوتے ہیں ، جس کے ٹوٹنے میں سالوں لگ جاتےہیں ۔ ایسا ہی ایک ریکارڈ بدھ کو مائیک سمپسن نام کے ایک بلے باز نے بنایا ، جس کا ٹوٹنا ناممکن تو نہیں تاہم انتہائی مشکل ضرور ہوگا اور اس کے ٹوٹنے میں شاید کئی برس بھی لگ جائیں گے ۔
شیفیلڈ الائنس مڈ ویک لیگ میچ میں شیفیلڈ کالیجئیٹ اور خان ٹیم کے درمیان یو کے کے شرگرین کرکٹ کلب میں میچ کھیلا جارہا ہے ۔ شیفیلڈ
کالیجئیٹ کے کھلاڑی مائیک نے دھماکہ خیز اننگز کھیلی اور صرف 62 گیندوں 237 رن بنا کر سبھی کرکٹ شائقین کو حیران کردیا ۔ سمپسن نے محض 29 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور اس بعد مزید گیارہ گیندیں کھلتے ہوئے انہوں نے 150 کا اعداد و شمار بھی حاصل کرلیا ۔
چالیس گیندوں میں 150 رن بنانے کے بعد سمپسن نے مزید جارحانہ رخ اختیار کرلیا اور 50 گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی اور 16 اوورس کے اس میچ کے ختم ہونے تک انہوں نے 62 گیندوں میں 237 رن بنا ڈالا ۔ اس اننگز کی خاص بات یہ ہی اس دوران انہوں نے 180 رن صرف چھکوں کی مدد سے ہی بنائے ۔ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 30 چھکے لگائے ۔