نیو میکسیکو 19 فروری (یواین آئی) عالمی چیمپئن شپ کے نقرئی تمغہ حاصل کرنے والے امریکہ کے کرسٹین كولمین نے انڈور نیشنل چیمپئن شپ میں 60 میٹر کی دوڑ 6.34 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے 20 سال کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
گزشتہ سال لندن میں کھیلی گئی عالمی
چیمپئن شپ میں نقرئی تمغہ حاصل کرنے والے كولمین نے یہاں 6.34 سیکنڈ میں 60 میٹر کی دوڑ کو مکمل کرتے ہوئے گزشتہ 20 سال کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ کے مورس گرينے کے نام درج تھا جنہوں نے 20 سال پہلے 60 میٹر کی دوڑ کو 6.39 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔