the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
شملہ، 6 جولائی (یو این آئی) ہماچل پردیش کے ضلع کُلو میں منیکرن کے قریب بدھ کو بادل پھٹنے سے کم از کم چار سے چھ افراد لاپتہ ہوگئے پولیس سپرنٹنڈنٹ گرودیو سنگھ نے یہ اطلاع دی  مسٹر سنگھ نے کہا، "یہاں، منیکرن وادی کے چوجھ گاؤں میں موسلا دھار بارش اور بادل پھٹنے سے آنے والے سیلاب میں چار سے چھ لوگ اور کئی مویشی بہہ گئے" دریں اثنا کسول-جیمالا روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایک ریسکیو ٹیم چلال پنچایت کے چوجھ گاؤں



کے راستے میں پھنس گئی ہے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
شملہ میں بھی موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے، جہاں دھلی سرنگ کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی اور دودیگر زخمی ہو ئے ہیں۔ اس کے علاوہ کلّو ضلع کی ٹی بھونتر تحصیل کے ملانا پروجیکٹ-II میں صبح 7.35 بجے اچانک سیلاب کی وجہ سے 25 سے 30 مزدورایک عمارت کے اندر پھنس گئے تھے۔ سب کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.