ڈھاکہ،30نومبر(یواین آئی) چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی فاتح ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ہدف کے تعاقب میں عابد علی 91 اور عبدﷲ شفیق 73 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے دوسری اننگز میں بھی
پاکستانی اوپنرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
عابد علی 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں12 چوکے شامل تھے جبکہ عبدﷲ شفیق نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
پاکستان نے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز بغیر کوئی کھلاڑی آؤٹ کے 109 رنز پر کیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 151 اور دوسری 171 رنز پر گری۔