سڈنی، 04 جنوری (ایجنسی) ٹیسٹ ماہر Cheteshwar Pujara چتیشور پجارا (193 رن) اور نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 159 رن) کی شاندار سنچری دھماکے سے ہندستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو سات وکٹ پر 622 رن بنا کر اپنی اننگز کا اعلان کر
دیا جس سے میچ میں اس کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے۔
ہندستان نے پہلی اننگز میں 167.2 اوور میں سات وکٹ پر 622 رن بنائے جس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے اننگز کا اعلان کرنے کا اشارہ دے دیا۔ اس کے بعد دن کے کھیل کے اختتام سے کچھ پہلے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا اور 10 اوور میں بغیر كوئي وکٹ گنوائے 24 رنز بنا لئے۔