نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ یہاں وقت پر ’انڈر 17 خواتین فٹ بال ورلڈ کپ-2022‘ کے انعقاد میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے مرکزی حکومت سے ایسی کوششیں یقینی بنانے کی اپیل کی کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل
فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) کے ذریعہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی معطلی ہٹالی جائے اور پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق یہاں انڈر 17 خواتین کا فٹ بال ورلڈ کپ منعقد کیا جاسکے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے حکومت کی طرف سے بنچ کو آگاہ کیا کہ متعلقہ فریقوں سے بات کر کے ایونٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔