ابوظہبی ، 31 اکتوبر (یواین آئی) راجستھان رائلز سے ہارنے کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا ہےکہ ٹیم اب آخری میچ میں غلطی برداشت نہیں کرسکتی اور ٹیم کو اپنے آخری میچ میں پورا زور لگانا
ہوگا۔
پنجاب کو اپنا آخری میچ اتوار کو چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلنا ہے اورپلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لئے اسے ہر حال میں جیتنا ہوگا ورنہ وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔
جمعہ کے روز پنجاب راجستھان سے سات وکٹوں سے ہار گیا تھا۔