نئی دہلی، 05 نومبر (یو این آئی ) ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال نے کہا ہے کہ انہیں اور دوسرے کھلاڑیوں کے لیے اب بھی یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ انہوں نے ٹوکیو اولمپک -2020 کیلئے کوالیفائی کر
لیا ہے۔
امریکہ کے خلاف رانی کے 48 ویں منٹ میں کئے گئے کرشمائی فاتح گول کی بدولت ہندوستان نے 6-5 کی قریبی فتح سے ٹوکیو کا ٹکٹ یقینی بنایا تھا۔
وہیں مرد ٹیم نے بھی 21 ویں بار اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔