ڈبلن ، 08 اکتوبر (یو این آئی) شین گیٹکیٹ ، گراہم کینیڈی اور بیری میکارتھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) اور عمان میں اس ماہ سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے جمعہ کو اعلان کردہ آئرلینڈ کی حتمی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام
رہے۔
آئرلینڈ کے سلیکٹرز نے ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ، جس کی قیادت اینڈریو بالبیرنی کریں گے۔
15 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے سے محروم گیٹکیٹ ، گراہم اور میکارتھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بطور ریزرو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔