ممبئی، 3 دسمبر (یو این آئی) سلامی بلے باز مینک اگروال (120) کی سنچری کی بدولت ہندوستانی کرکٹ ٹیم چاربڑے وکٹ گنوانے کے باوجود جمعہ کو ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل تک
221 رن بنانے میں کامیاب رہی۔
فی الحال مینک کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہاکریز پر ہیں، جو 25 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت داری ہوئی ہے۔