دبئی، یکم جنوری (یو این آئی) ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے نئے سال کے آغاز پر بولنگ رینکنگ میں 907 رٹنگ پوائنٹس حاصل کر کے ایک نیا ہندوستانی ریکارڈ بنایا ہے۔
بمراہ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے کی وجہ سے بولنگ رینکنگ میں 15 رٹنگ
پوائنٹس چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بدھ کو جاری کردہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی درجہ بندی کے مطابق بمراہ نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے اسپن بولر روی چندرن اشون کی 2016 میں سب سے زیادہ 904 پوائنٹس کی درجہ بندی کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ بنایا ہے۔