: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیو یارک 10 جون (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرمانے کہا کہ جسپریت بمراہ ایک باصلاحیت گیند باز ہیں اتوار کو پاکستان کے خلاف چھ رن سے ملی جیت کے بعد روہت نے کہا، میں ان کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا پچھلے کچھ برسوں میں اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں وہ ایک باصلاحیت
گیند باز ہیں لیکن دیگر گیند بازوں نے بھی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا دوسرے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے اس طرح کے ٹورنامنٹ میں آپ اپنے کھلاڑیوں سے ایسی ہی پر فارمنس کی امید کرتے ہیں۔ چھوٹی شراکتوں نے آخر میں بڑا فرق ڈالا۔ جس کے ہاتھ میں گیند تھی وہ ٹیم کے لئے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا تھا۔