: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
احمد آباد ، 02 مارچ (یواین آئی) ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں اور اس طرح ہندوستانی ٹیم میں ان کی واپسی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے بمراہ کو گذشتہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیسٹ ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا اور اب ان کے ون ڈے سیریز سے باہر رہنے کا خدشہ
ہے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی کرکٹ سے بمراہ کی عدم موجودگی سے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کو نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 مارچ سے احمد آباد میں شروع ہوگی جبکہ ون ڈے سیریز 23 مارچ سے پونے میں بائیوببل میں شائقین کی عدم موجودگی میں شروع ہوگی۔