لندن، 12 جولائی (یو این آئی) تیز گیند باز جسپریت بمراہ (19 رن پر چھ وکٹ) اور محمد سمیع (31 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کو پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو 25.2 اوور میں 110 رن پر ڈھیر کر
دیا۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا۔
چھ وکٹ لے کر جسپریت بمراہ اوول میں موجود شائقین کی تالیوں اور مبارکبادوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پویلین جانے والی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔