رانچی، 18 دسمبر (یو این آئی) ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ کا ایک نوجوان پہلوان کو تھپڑ مارنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق رانچی کے شہید
گنپت رائے انڈور اسٹیڈیم ہوتوار میں جاری انڈر 15 نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے پہلے دن ہندوستان کے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے ایک نوجوان پہلوان کو تھپڑ مار دیا۔
پہلوان کا تعلق اتر پردیش سے تھا۔