نئی دہلی/28مئی(ایجنسی) آئی پی ایل 2018 اب ختم ہوچکا ہے. اتوار (27 مئی) کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چنئی نے حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست دے کر تیسری بار اس خطاب کو اپنے نام کیا ہے، دو سال کی پابندی کے بعد ٹورنامنٹ میں واپسی کرنے والی چنئی کی یہ تیسری خطابی جیت ہے، اس سے پہلے وہ 2010 اور
2011 میں خطاب اپنے نام کرچکی ہے.
میچ شروع ہونے سے پہلے، آئی پی ایل اختتامی تقریب میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ بھی نظر آیا، آئی پی ایل کے فائنل سے پہلے بالی ووڈ اداکار ایلی ایورم ڈانس فلور پر آسٹریلیا کے سابق گیند باز بریٹ لی اور ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے ساتھ جم کر ڈانس کیا.