دبئی، 28 جنوری (یو این آئی) زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر پر آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی یونٹ نے تمام طرز کے کرکٹ سے ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کر دی
ہے۔
مبینہ بدعنوانوں کی ایک تجویز کی رپورٹ کرنے میں ناکام رہنے کے لئے ٹیلر پریہ پابندی لگائی گئی ہے۔
جمعہ (28 جنوری) سے شروع ہونے والی پابندی میں ڈوپنگ کے الزامات بھی شامل ہیں۔