نئی دہلی/7مئی(ایجنسی) ہندستانی کرکٹرمحمد سمیع کی بیوی حسین جہاں نے امروہہ کی مقامی پولیس سے درخواست کی ہے کہ انہیں محمد سمیع کے بند گھر کا دروازہ توڑنے کی اجازت دی جائے تاہم پولیس نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
واضح رہے کہ اں کے اپنے شوہر محمد سمیع سےاختلافات چل رہے ہیں جس کی وجہ سے حسین جہاں انہیں ہر میدان میں ہزیمت سے دوچارکرنے پر تُلی ہوئی ہیں۔ حسین جہاں پیر کو امروہہ میں واقع محمد سمیع
کے آبائی گاؤں پہنچ گئیں اور مقامی پولیس سے درخواست کی ہے کہ انہیں محمد سمیع کے بند گھر کا دروازہ توڑنے کی اجازت دی جائے۔تاہم پولیس نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حسین جہاں کےہمراہ ان کی دوسالہ بیٹی اور وکیل ذاکر حسین بھی تھے۔محمد سمیع کے چچا محمد ضمیر نے میڈیا کو بتایا کہ حسین جہاں انہیں بتائے بغیر آئی ہیں۔وہ انہیں اپنے گھر میں خوش آمدید کہیں گے۔سمیع کے گھر والے گاؤں میں موجود نہیں ہیں ۔حسین جہاں چاہیں تو ان کے گھر میں ٹھہر سکتی ہیں۔