ساؤ پالو ، 06 ستمبر (یو این آئی/ژنہوا) ارجنٹینا کے چار کھلاڑیوں کی طرف سے کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد میزبان برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جانے والے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
برازیل کے ہیلتھ ریگولیٹر انویسا کے افسران کھیل روکنے
کے حکم کے سلسلے میں میچ شروع ہونے کے سات منٹ بعد مقابلے کی جگہ کورنتھینس ایرینا پچ پر پہنچے۔
انویسا کے مطابق ، پریمیئر لیگ کے کھلاڑی ایمیلیانو مارٹنیز ، جیوانی لو سیلسو ، کرسٹیان رومیرو اور ایمیلیانو بینڈیا نے برازیل میں آنے والے مسافروں کے لئے لازمی داخلے کے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔