ممبئی، 02 مارچ (یو این آئی) ممبئی اور تمل ناڈو کے درمیان ہفتہ کو شروع ہونے والے رنجی ٹرافی سیمی فائنل کے پہلے دن گیند بازوں نے تباہی مچادی۔
باندرہ کر لا کمپلیکس میں کھیلے گئے پانچ روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا
فیصلہ کرتے ہوئے تمل ناڈو کی پہلی اننگز 146 رنز تک محدود رہی جب کہ کھیل کے آخری سیشن میں تمل ناڈو نے میچ میں شاندار واپسی کی۔ ممبئی کے دو وکٹ صرف 45 رنز پر گرا کر دن کے کھیل کے اختتام پر مشیر خان (24) اور موہت اوستھی ایک ایک رن بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔