ڈھاکہ یکم ستمبر (یو این آئی) گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی اور بلے بازوں کی بہتری اننگز کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے بدھ کو یہاں شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے
دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کی شاندار بولنگ کے سامنے پوری طرح بے بس نظرآئی اور 16.5 اوورز میں صرف 60 رنز ہی بنا سکی۔
جواب میں بنگلہ دیش نے 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنائے اور میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔