پنے، 7 فروری (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس کے دو بڑے نام روہن بوپنا اور رام کمار رامناتھن ڈنمارک کے خلاف ڈیوس کپ میچ جیتنے کے امکان کے سلسلے میں پرجوش ہیں۔
ان دونوں نے ٹاٹا اوپن مہاراشٹرا
میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ڈبلز کا خطاب جیتا ہے۔
اس جوڑی نے بالیواڑی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا کے لیوک ساویل اور جان پیٹرک اسمتھ کی ٹاپ سیڈ جوڑی کو 6-7، 6-3، 10-6 سے شکست دی۔