نئی دہلی ، 10 جون (یو این آئی) دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اٹلی کے ماتیو بیریٹی کے چیلنج پر بدھ کی رات 6-3، 6-2، 6-7 (5)، 7-5 سے قابو پاتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مردوں کےسنگلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں ان کا
مقابلہ 13 مرتبہ کے چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال سے ہوگا۔
جوکووچ نے بیریٹینی کے خلاف تین بریک پوائنٹس کو بچایا جن کا انہوں کورٹ فلپ چیتریئر پر سامنا کیا ۔
پیرس میں رات کے کرفیو میں 11 بجے تک توسیع کے بعد کورٹ شائقین کے جوش و خروش سے گونج رہا تھا ۔