the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، یکم جولائی (یو این آئی) وادی کشمیر کے نوجوان دیگر شعبہ ہائے حیات کے علاوہ کھیل کے مختلف شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا قومی و بین الاقوامی سطح پر لوہا منوا رہے ہیں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پاٹواؤ گاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ٹائیکانڈو کھلاڑی بلال احمد راتھر تھائی لینڈ میں ماہ اگست میں کھیلی جانی والی ٹائیکانڈو چمپئین شپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑی ہے اور اس مقام تک پہنچنے میں میرے کوچ اور اہلخانہ کا کافی سپورٹ رہا۔
انہوں نے اپنے اس سفر کے متعلق یو این آئی کے ساتھ تفصیلی



گفتگو کے دوران کہا کہ میں چوتھی جماعت کا ہی طالب علم تھا جب سے میں نے ٹائیکانڈو کھیلنا شروع کیا۔
بلال احمد نے کہا کہ میں روزانہ گھر میں ہی پریکٹس کرتا تھا کیونکہ علاقے میں یہ سیکھنے کے لئے کوئی بندوبست نہیں تھا۔
انہوں نے کہا: ’سال2012 سے میں نے سخت محنت کرنا شروع کی کیونکہ اس وقت میں نے ہائیر سیکنڈری میں داخلہ لیا تھا جہاں کچھ بچے ٹائیکانڈو جانتے تھے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ہائیر سیکنڈری میں سید شجاعت شاہ صاحب ہمارے فزیکل ٹیچر تھے انہوں نے میری کافی تربیت کی اور میرے اس مقام تک پہنچنے میں ان کا اہم رول ہے‘۔
موصوف کھلاڑی نے کہا کہ پہلے پہل میرے گھر والے بھی اس سے ناواقف تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.