سینٹ لوسیا، 23 جون (یو این آئی) ویسٹ انڈیز پر جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں سست اوور ریٹ کے لئے میچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے آئ سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے چھ پوائن کاٹ دیئے گئے ہیں۔
مقررہ وقت میں تین اوور کم پھینکنے کے سبب
کریگ بریتھویٹ کی ٹیم پر میچ ریفری کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رچی رچرڈسن نے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔
کم از کم اوور ریٹ کی خلاف ورزی سے متعلق آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.22 کےمطابق کھلاڑی اپنی 20 فیصد میچ فیس گنوا دیں گے اگر ان کی ٹیم میچ کے ہر اوور کو مقررہ وقت میں پھینکنے میں ناکام رہتی ہے۔