نئی دہلی، 20 مارچ (یو این آئی) انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 سے قبل ایک بڑا فیصلہ لیا ہے جس میں آئندہ آئی پی ایل سیشن کے لئے بایو ببل پروٹوکول اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو
ایک بایو ببل سے دوسرے بایو ببل میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
بی سی سی آئی نے کہا کہ کھلاڑی اپنی قومی ٹیم کو بایو ببل سے سیدھے فرنچائزی کے بایو ببل میں آسکتے ہیں۔
بی سی سی آئی نے خصوصی طور پر ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیم کو بڑی راحت دی ہے ۔