ممبئی، 24 اپریل (یو این آئی) سن رائزرز حیدرآباد کے نائب کپتان بھونیشور کمار، ممبئی انڈینس کے خلاف منگل کو ہونے والے آئی پی ایل میچ میں نہیں کھیلیں گے۔
ہندوستانی
تیز گیند باز بھونیشور پیٹھ کی تکلیف سے پریشان ہیں اور انہیں کچھ وقت آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
حیدرآباد کے کپتان نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔