احمدآباد، 25 فروری (یواین آئی) کورونا عالمی وبا کے بیچ ہندوستان اور انگلینڈ کے بیچ ٹسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے اور کووڈ19 کی وجہ سے گزشتہ سال آئی سی سی نے ضابطوں میں کچھ تبدیلی کی تھی جن میں گیند پر تھوک نہ لگانا بھی شامل تھا لیکن بدھ کے وز انگلینڈ کے نائب کپتان بین اسٹوکس نے کووڈ19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی اور اسٹوکس کو تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن گیند پر تھوک لگاتے
ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد امپائرنگ نے انہیں وارننگ دی اور گیند کو سینی ٹائز کرنا پڑا۔
بین اسٹوکس نے 12 ویں اوور کے آخر میں گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کا استعمال کیا جس سے امپائر نتن مینن کو ان سے بات کرنی پڑی اور پھر گیند کو سینی ٹائز کیا گیا۔
آئی سی سی نے گزشتہ سال جون میں کووڈ19 وبا کے سبب گیندکو چمکانے کے لئے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔