بیجنگ،15فروری (یواین آئی) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے منگل کو کہا کہ اگر روسی اسکیٹر کامیلا ولیوا بیجنگ سرمائی اولمپک 2022 میں جیت درج کرتی ہیں تو تمغہ جیتنے کی کسی تقریب کا انعقا نہیں ہوگا۔
آئی او سی ایگزیکیوٹو بورڈ نے آج اس ضمن میں اطلاع دی۔
اس سے
پہلے کھیل کے لئے پنچاٹ عدالت (سی اے ایس) نے روسی اسکیٹر کامیلا ولیوا کے سلسلے میں آئی او سی بین الاقوامی اسکیٹنگ یونین (آئی ایس یو) اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی اپیل کو خارج کردیا اور اس کے ساتھ ہی ولیوا کے بیجنگ اولمپک میں خواتین سنگلز مقابلے میں حصہ لینے کا راستہ بھی کھل گیا۔