نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) 20 بار کے گرینڈ سلیم فاتح اور دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے منگل کے روزکہا کہ وہ کورونا ویکسین لینے کے بجائے ٹینس مقابلوںمیں شرکت نہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جووکوچ نے اس سلسلے میں کہ کیا وہ کورونا ویکسین پر اپنے موقف کی وجہ سے آنے والے ومبلڈن اور فرنچ
اوپن جیسے بڑے ٹینس ٹورنامنٹ ترک کرنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا، ’’ہاں، یہی وہ قیمت ہے جو میں ادا کرنے کو تیار ہوں۔
دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، 'میں کبھی بھی ویکسینیشن کے خلاف نہیں تھا، لیکن میں اس آزادی کی حمایت کرتا ہوں کہ آپ اپنے جسم میں کیا استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔