ممبئی، 3جولائی (یو این آئی) ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2021-22سیشن کے لئے گھریلو کرکٹ کی واپسی کا سنیچر کو اعلان کیا اور یہ سیشن 21ستمبر 2021سے سینئر خواتین یک روزہ
لیگ کے ساتھ شروع ہوگا۔
اس کے بعد سینئر خواتین یک روزہ چیلنجر ٹرافی 27اکتوبر سے ہوگی۔
سید مشتاق علی ٹرافی 20اکتوبر سے شروع ہوگی اور اس کا فائنل 12نومبر کو کھیلا جائے گا۔